سوئٹزرلینڈ الیکشن،گرین پارٹیز نے تاریخ رقم کردی

October 21, 2019

کراچی(نیوزڈیسک)سوئٹزرلینڈ کی گرین پارٹیز نے اتوار کو ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں تاریخ رقم کردی،سوئزپیپلز پارٹی نے اگرچہ 3 فیصد حمایت کھودی ہے لیکن جیت کی پوزیشن میں ہے،سوئٹزلینڈ کی سیاست میں دو گرین پارٹیز نے مشترکہ 20 فیصد حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے،انتخابات کے مکمل نتائج نہیں پہنچ سکے لیکن گرین پارٹی 5اعشاریہ 6 پوائنٹس سے 12 اعشاریہ 7 فیصد ووٹ جبکہ سینٹرسٹ گرین لبرل پارٹی 7ا عشاریہ 6 فیصد ووٹ بنا رہی ہے۔کسی بھی پارٹی کیلئے یہ نہیں کہا جارہا کہ واضح اکثریت حاصل کرسکے۔