لبنان ،بنگلہ دیش ،اسپین،ہانگ کانگ اور چلی میں مظاہرے

October 21, 2019

کراچی (نیوزڈیسک )لبنان میں 4 حکومتی اراکین کے استعفیٰ کے باوجود ہزاروں مظاہرین حکومت مخالف احتجاج کے چوتھے روز بھی سڑکوں پر نکل آئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

لبنان میں مظاہرے

عرب میڈیا کے مطابق استعفیٰ دینے والے 4 رہنماؤں میں سے ایک وزیر مزدور کامیلے ابوسلیمان کا کہنا تھا کہ ʼحکومت کی تبدیلی لانے اور مسائل پر بات کرنے کی قابلیت پر سے ہمارا ایمان اٹھ چکا ہے۔دوسری جانب بنگلہ دیش میں گستاخانہ مواد پر مبنی ایک فیس بک پوسٹ کیخلاف احتجاج کے دوران پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 4افراد جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہوگئے۔