سی سی پی او نے زخمی ڈولفن اہلکار کی عیادت کی

October 21, 2019

لاہور(کرائم رپورٹر سے)سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کے ہمراہ میو ہسپتال گئے،سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی گذشتہ صبح روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والے ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کانسٹیبل طارق کی عیادت،سربراہ لاہور پولیس بی اے ناصر کی زخمی کانسٹیبل طارق کے والد اور دیگر عزیزو اقارب سےبھی ملاقات کی ،بی اے ناصر نے زیر علاج کانسٹیبل طارق کے ورثا کو لاہور پولیس کے بھر پور تعاون اور معاونت کا یقین دلایا۔