میانوالی: ایمبولینس اور ٹریلر میں ٹکر، 9 افراد جاں بحق

October 21, 2019

میانوالی میں ایمبولینس اور ٹریلر میں ٹکر اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سےایمبولینس میں سوار 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

میانوالی: ایمبولینس اور ٹریلر میں ٹکر، 9 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق میانوالی میں ہیڈپکہ کے قریب ایمبولینس اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے باعث ایمبولینس میں سی این جی سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے 3 بچے، 3 خواتین اور 3 مرد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس میں مریض اور اس کے اہل خانہ موجود تھے، ایمبولینس بھکر سے راولپنڈی جارہی تھی۔

لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔