زیادتی کے ملزم کی اپیل منظور سزا کالعدم قرار

October 22, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم گلزار کی سزا کےخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی اور اسے بری کردیا، ٹرائل کورٹ نے 2018 میں زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم گلزار کو سزائے موت اور 5لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔