لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ہائی وے پنجاب کو نئے ٹھیکے دینے سے روک دیا

October 22, 2019

لاہور(خبرنگارخصوصی)) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ہائی وے پنجاب کو نئے ٹھیکے دینے سے روک دیا، عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ ہائی وے پنجاب عدالتی فیصلے سے قبل کسی ٹھیکے کی منظوری نہ دے۔ عدالت نے سیکرٹری ہائی وے درخواست پر فیصلہ کرکے 24 اکتوبر کو رپورٹ دیں، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ہائی وے کنٹریکٹرز یونین کی درخواست پر سماعت کی۔