میاں اسلم اقبال کے ماموں انتقال کرگئے

October 22, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال کے ماموں چوہدری محمد ریاض بغدادی انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں ادا کی گئی۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،سابق مشیر عون محمد چوہدری اور علاقے کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔