امریکی کانگریس ارکان کا مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

October 23, 2019

واشنگٹن( واجد علی سید) امریکی ارکان پارلیمنٹ نے ٹرمپ ایڈمنسٹریشن پر زور دیا ہےکہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کانوٹس لیتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو وادی کشمیر میں حالات معمول پر لانے کہیں،

منگل کوارکان کے اجلاس میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیاء میں ایک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے جبکہ خصوصا وادی کشمیر میں ایک بڑا سانحہ برپا ہے،ارکان پارلیمنٹ نے سخت الفاظ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں جس میں بشمول ، میڈیا ،انٹرنیٹ ، آزادانہ حمل و نقل ،اور پریس کی آزادی یقینی بنائی جائے۔

جنوبی ایشیاء کی سب کمیٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے نمائندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بھارت کا کہنا ہے کہ یہ اس کا اندرونی معاملہ ہے مگر بھارت اپنے عوام کے ساتھ بھی اس طرح کا سلوک جاری نہیں رکھ سکتا۔