ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد میں شکایات سیل قائم

October 23, 2019

اسلام آبا د( خصوصی نامہ نگار ) ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفس اسلام آباد میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے کیلئے شکایات سیل قائم کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آبا دحمزہ شفقات کی طرف سے قائم کئے گئے اس شکایت سیل میںشہری بذریعہ ٹیلی فون بھی اپنی شکایات نوٹ کروا سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کا کہنا ہے کہ شہریوںکی شکایات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ شہری واٹس ایپ نمبر03455232512 اور آفس نمبر 9265588-051پر رابطہ کر سکتے ہیں۔