پابندی کے باوجود گھروں میں ڈلیوری کیسز کا سلسلہ جا ر ی

October 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جا نب سے گھروں میں پابندی کے باوجود ڈلیوری کیسز کرنے کا سلسلہ جا ر ی ہے، حکومت نے ڈلیوری کیسز گھروں میں کرنے والوں کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بتایا جارہا ہے کہ حکومت پنجاب کو شکایات ملی تھی کہ لیڈی ہیلتھ وزیٹر ،مڈوائف اور انکی ایماء پر دائیاں گھروں میں ڈلیوری کیسز کر رہی ہیں جسکی وجہ سے ڈلیوری کیسز کے دوران زچہ بچہ کی پیچیدگیوں اور خواتین کی اموات کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے،اسی وجہ سے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے سی ای اوز ہیلتھ ،ڈپٹی ڈی ایچ اوز ،میڈیکل آفیسران کوسخت حکم جاری کیا گیا ہے کہ ایل ایچ ویز ،مڈوائف اور دائیوں کو اس امر کاپابند بنایا جائے کہ ڈلیوری کیسز گھروں کے بجائے ہسپتال میں کئے جائیں۔