’میرے حوالےسے غلط افواہیں نہ پھیلائیں ‘

October 23, 2019

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا جلد شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں جب تک خود کوئی بات نہ کہوں اس کا یقین نہیں کریں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میری پرائیویسی کا خیال رکھیں اور غلط افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سارہ علی کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ ساتھی اداکار اور اُن کے قریبی دوست آغا علی سے بریک اپ کے بعد جلد ہی شادی کا اعلان کریں گی۔

واضح رہے کہ کئی معروف ڈراموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی سارہ اور آغا کی جوڑی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے دو معروف نام ہیں۔

رواں سال دونوں کی گہری دوستی کسی رشتے میں بندھنے سے قبل ہی ختم ہوگئی تھی۔