نویں نیول چیف، امیچور گالف چیمپئن شپ جمعہ سے شروع ہوگی

October 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نویں نیول چیف، امیچور گالف چیمپئن شپ جمعہ سے شروع ہوگی۔

نویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف چیمپئن شپ 2019 کی میڈیا بریفنگ کا لاہور میں انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور نعمت اللہ نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیمپئن شپ 25 سے 27 اکتوبر تک ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد کی جائے گی۔

اسٹیشن کمانڈر نے گزشتہ چیمپئن شپس کی کامیابی میں میڈیا کے کردار کو سراہا۔

انکا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

چیمپئن شپ کے اختتامی روز یعنی 27 اکتوبر کو کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا جائے گا۔