اسلام آباد: مسافروں پر تشدد کرنیوالے اے ایس ایف اہلکاروں کو سزا

October 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسلام آباد: مسافروں پر تشدد کرنیوالے اے ایس ایف اہلکاروں کو سزا

ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس اہلکاروں نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں پر تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی، واقعہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی، دوسری جانب ذرائع کے مطابق واقعہ میں ملوث اے ایس ایف اہلکاروں کو کوارٹرگارڈ کردیاگیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 17اکتوبر کوریاض سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ائیر پورٹ پر اتار لی گئی، موسم کی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر پر مسافروں نے احتجاج کیا جس کو روکنے کے لیے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔

اے ایس ایف اہلکار معاملے کو حل کرانے کے بجائے مسافروں سے لڑ پڑے اور مسافروں پر تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی، اے ایس ایف اہلکار نے آپے سے باہر ہوکر مسافروں پر کرسی دے ماری تاہم خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پرذرائع کے مطابق ملوث اے ایس ایف اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کردیاگیا ہے اور ترجمان سی اےاے نے جاری بیان میں کہا ہے کہ منیجر اسلام آباد ایرپورٹ نے واقعہ کی تحریری رپورٹ کردی ہے اور سول ایوی ایشن (سی اے اے) انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔