کامران اکمل کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 900 شکار

October 31, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کامران اکمل کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 900 شکار

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 900 شکار مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ایشین وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

37 سالہ کامران اکمل نے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کے درمیان میچ میں وکٹوں کے پیچھے مجموعی طور پر 8 شکار کئے، جس کے ساتھ انہوں نے فرسٹ کلاس کیریئر میں 900 شکار مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے نہ صرف پہلے پاکستانی، بلکہ ایشیا کے بھی پہلے وکٹ کیپر ہیں۔

کامران اکمل کے شکار میں 836 کیچز اور 64 اسٹمپس شامل ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 900 شکار مکمل کرلیے

اپنی کارکردگی کے بعد جیو سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کے اعداد و شمار اس بات کی گواہی ہے کہ ان کی وکٹ کیپنگ ختم نہیں ہوئی، ان کی خواہش ہے کہ اب بھی پاکستان کی نمائندگی کریں۔

کامران اکمل نے کہا کہ وہ جب تک کرکٹ کھیلیں گے، بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

ایک سوال پر وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پچھلے چار سیزن میں بطور وکٹ کیپر بیٹسمین ان کی پرفارمنس کے بعد انہیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں موقع ملنا چاہئے، اگر انگلینڈ اور آسٹریلیا میں دو وکٹ کیپر ہوسکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتے۔ اگر موقع ملا تو وہ پانچویں یا چھٹے نمبر پر پاکستان کی بیٹنگ کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔