حدیث کے اصلاحی مضامین

November 10, 2019

مؤلّف: مولانا مفتی احمد خانپوری

صفحات356:،قیمت: درج نہیں

ناشر:مکتبہ الایمان کراچی۔

زیرِ تبصرہ کتاب، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ، اصلاحی مضامین پر مشتمل ہے۔ یہ درحقیقت مؤلفِ کتاب کے وہ خطبات اور اصلاحی بیانات ہیں، جنہیں کتابی شکل میں شایع کیا گیا ہے۔ ان اصلاحی مضامین کا بنیادی مآخذ احادیثِ رسولؐ اور تعلیماتِ نبویؐ ہیں، جنہیں حدیثِ نبوی ؐ کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے، کتاب کا بنیادی موضوع توبہ، اخلاصِ نیّت، صبر و شُکر اور نفس کی اصلاح ہے۔ کتاب کے آغاز میں متعدد علماء کی تقاریظ اور تبصرے شامل ہیں، جن میں کتاب کی اہمیت اور اصلاحی مضامین کا مختصر تعارفی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔