بی جے پی رہنما کی عجیب منطق، بھارت میں فضائی آلودگی کاذمہ دار بھی پاکستان اور چین کو ٹھہرا دیا

November 07, 2019

نئی دہلی(آئی این پی)بی جے پی کے رہنما ونییت اگروال شاردا نے بھارت میں بڑھتی فضائی آلودگی پر عجیب منطق پیش کرتےہوئے کہا کہ یہ جو زہریلی ہوا آرہی ہے، زہریلی گیس آئی ہے، ہوسکتا ہے کہ کسی بغل کے ملک نے چھوڑی ہو جو ہم سے گھبرایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اِس معاملے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ پاکستان نے کوئی زہریلی گیس جاری کی ہے ۔