بجلی گرنے کے خوفناک مناظر کیمرے میں محفوظ

November 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بجلی گرنے کے خوفناک مناظر کیمرے میں محفوظ

موسم کی خراب صورتحال اور موسلا دھار بارش کے دوران بجلی گرنے کے کئی حادثات پیش آتے ہیں جس میں درجنوں قیمتی جانیں بھی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

امریکی ریاست ایریزونا کے شہر Phoenixمیں بارش کے دوران بجلی گرنےکے واقعے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طوفانی بارش کے دوران اچانک آسمان پر تیز بجلی کڑکی اور ایک اسٹورپر آگری۔

رپورٹ کے مطابق بجلی گرنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حادثے کی وجہ سے متعلقہ اسٹور کی انٹرنیٹ اور فون سروس متاثر ہوئی۔