متحدہ عرب امارات ، واٹس ایپ کالز پر پابندی ختم کرنے کیلئے تیار

November 08, 2019
 

ابوظبی (جنگ نیوز )متحدہ عرب امارات حکام کاکہنا ہے کہ ان کی حکومت واٹس ایپ کے ذریعے وائس کالز پر پابندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیوریٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد الکویتی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے قومی سلامتی کے اقدامات پر بڑے ٹکنالوجی پلیٹ فارمز خصوصا فیس بک کے زیر ملکیت وٹس اپ کے ساتھ اپنا تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ہم نے پہلے ہی واٹس ایپ کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے۔