مولانافضل الرحمٰن منجھے ہوئے سیاستدان وہ بھی ٹکراؤ نہیں چاہتے،گورنرپنجاب

November 08, 2019

لاہورر(نمائندہ خصو صی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جب نوازشر یف کے بیرون ملک علاج کیلئے درخواست دے گی تب ہی کوئی فیصلہ کیا جائیگا۔مولانا فضل الرحمن بڑے منجھے ہوئے سیاستدان ہیں وہ بھی ٹکراؤ نہیں چاہتے ۔ وہ چلڈرن ہسپتال میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔