آئرلینڈ میں میلاد النبیﷺ کانفرنس کل منعقد ہوگی

November 09, 2019

ڈبلن آئرلینڈ(فرخ وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام سالانہ میلاد النبیﷺ کانفرنس 10 نومبر کو ڈبلن میں انعقاد پذیر ہوگی جس میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے مرکزی رہنما علامہ ہارون عباسی الازہری خصوصی خطاب کریں گے۔ علامہ ہارون عباسی الازہری اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے ایک تحریکی وتنظیمی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں وہ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو ممبران اور تحریکی رفقاو اراکین سے خصوصی ملاقات کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔