برطانیہ کے مختلف شہروں میں سیلاب نے تباہی مچادی

November 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانیہ کے مختلف شہروں میں بعد سیلاب نے تباہی مچادی

یوں تو بارشوں سے گرمی کا زور کم ہوجاتا ہے اور موسم خوشگوار ہوجاتا ہے تاہم یہی بارش اگر طوفان کی صورتحال اختیار کرجائے تو تباہی مچا دیتی ہے۔

شمالی برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھی گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث پروازیں اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی تاخیر کا شکار رہی۔

برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے دوبارہ سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔