محکمہ میں مداخلت،الاٹمنٹ لیٹر اور چیکس تقسیم کرنا نیب کا اختیار نہیں،سعید غنی

November 10, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب کو کسی صورت یہ اختیار نہیں کہ وہ محکمہ کے کاموں میں براہ راست مداخلت کرے اور الاٹمنٹ لیٹر اور چیکس تقسیم کرے، میں ان تمام الاٹمنٹس کو منسوخ اور چیک رکوا دوں گا،چیئرمین نیب نے اگر ڈائریکٹر سکھر نیب اور ان کے اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تو یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گا کہ یہ سب کچھ ان کی ایما پر ہورہا ہے،ضرورت محسوس ہوئی تو مجھے دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کراوں گا اور عدالت بھی جاؤں گا،ہفتہ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرس سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر راشد ربانی، جنرل سیکرٹری وقار مہدی، کراچی ڈویثرن کے جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری بھی موجود تھے۔