باچاخان گرلز ڈگری کالج میں یوم اقبال کی مناسبت سے تقریب

November 10, 2019

پشاور(خصوصی نامہ نگار)یوم اقبال کی مناسبت سے گورنمنٹ باچاخان گرلز ڈگری کالج میں وقار تقریب کا انعقادکیاگیا،جس میں طالبات نے تقریری، نعت خوانی اور بیت بازی کے مقابلوں میں حصہ لیا طالبات نےٹیبلوبھی پیش کیا، سابق ٹائون کونسلرمسلم تاج ،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرسردار عرفان خان اور باچا خان گرلزکالج کی پرنسپل آسیہ مسرت مہمانان خصوصی تھیں جنہوں نے پوزیشن لینے والی طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ مقررین نے کہاکہ علامہ قبال نے شاعری سے لوگوں میں ایک نیاولولہ اور جذبہ اور نوجوانوں کو شاہین کا خطاب دیتے ہوئے ان میں خودی پیداکی ۔