کراچی کی ترقی میں سکھوں کا اہم کردار ہے، میئر وسیم اختر

November 12, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں دیگر لوگوں کی طرح سکھ برادری بھی محب وطن برابری کی حق دار ہے، کراچی کی ترقی اور خوشحالی میں ان کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے، سکھ برادری کے مذہبی تہواروں میں شرکت کراچی کی قدیم روایت ہے جسے قائم رکھتے ہوئے سکھ برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی میں شہریوں کی جانب سے مجھ سمیت دیگر بلدیاتی نمائندے خصوصی طور پر شرکت کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شب باباگرونانک کے جنم دن کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ باباگرونانک کی امن و آشتی، صلح و احترام، مساوات اور رواداری کی تعلیمات کے باعث انہیں امن کا پیامبر کہا جاتا ہے۔