ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی کیخلاف درخواست پر گورنر اسٹیٹ بینک و دیگر کو نوٹس

November 12, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کے استعمال سے روکنے کے خلاف درخواست پر گورنر اسٹیٹ بینک،چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، چئیرمین ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیئے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 6 اپریل 2018 کو پابندی لگائی گئی ہے جو نا انصافی اور آئین کی خلاف ورزی ہے،ترقی یافتہ ممالک ڈیجیٹل کرنسی سے کثیر سرمایہ کما رہے ہیں،وہاں کی عدالتوں نے حکومت کو اس حوالے سے قوانین بھی بنانے کی ہدایت کی ہے،ڈیجیٹل کرنسی سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال پر پابندی کے نوٹفیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے،حکومت کو اس حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کی جائے،ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال سے قومی مفاد کو کوئی خطرہ نہیں،اس پرعدالت نے قانون و انصاف،خزانہ اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔