بابری مسجدکی جگہ مندرکی تعمیرامن کیلئےخطرناک ہوگی

November 12, 2019

ملتا ن ( سٹا ف رپو ر ٹر ) مرکزی علماء کونسل کے زیر اہتمام پیغام رحمۃ اللعالمین ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیرکے فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدلیہ کا فیصلہ آر ایس ایس کے نظریات اور جذبات کی عکاسی ہے۔ امت مسلمہ کو اس فیصلے سے دکھ اور تکلیف ہوئی ہے۔اسلام میں جہاں مسجد بن جائے بعد میں وہاں پر مندر کی تعمیر نہیں ہوسکتی۔ مودی حکومت جس طرح آر ایس ایس کا نظریہ رکھتی ہے اسی طرح ہندوستان کی اعلیٰ عدالتوں میں بھی اسلام اور دیگر مذاہب کیخلاف نفرت رکھنے والے ججز موجود ہیں۔ مودی حکومت کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کررہی ہے اور اس نے دوسرا اقدام بابری مسجد کی جگہ مندر کو دینے کا اعلان کرکے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔