سولجر بازار میں اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا گرفتار

November 12, 2019

کراچی کے علاقے سولجر بازار تھانے کی حدود میں اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چور اے ٹی ایم کے سیکیورٹی کیمروں کی تار کاٹ کر مشین کھولتا تھا۔ گزشتہ رات 12 بجے بھی ملزم سیکیورٹی کیمروں کی تاریں کاٹ کر چلا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق صبح 5 بجے ملزم نے اے ٹی ایم مشین کھولنے کی کوشش کی تھی۔

دوسری جانب بینک ملازمین ملزم کی گھات میں بیٹھے تھے، انہوں نے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔