کمشنر کراچی پرائس لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہوچکے، خرم شیر زمان

November 13, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ورکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی پرائس کنٹرول ٹیم اور کمشنر کراچی شہر میں پرائس لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،یہ صوبائی حکومت کا کام ہے کہ وہ شہر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مانے اضافے کو روکنے کے لئے کمشنر کراچی کو پابند کرے،ہمارے بار باراس مسئلے پر توجہ دلانے کے باوجود کمشنر کراچی نے کوئی نوٹس نہیں لیا، اپنے ایک بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ پر کہیں بھی عمل در آمد نہیں ہورہا،گراں فروشوں کی من مانی پر سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،صوبائی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے بنیادی ضروریات کی اشیاء شہریوں کی قوت خرید سے مکمل باہر ہو گئی ہیں،بالکل اسی طرح 94 روپے کلو کے بجائے دودھ 110 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی اپنے گیارہ سالہ دورے حکمرانی میں سندھ کو ایڈز، ڈینگی، نگلیریا جیسی جان لیوا بیماریاں دی ہیں۔