اسوۂ حسنہ پر عمل میں ہی کامیابی ہے:اختر ملک ،جاویداختر انصاری

November 13, 2019

ملتان(پ ر) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک مشیر وزیراعلیٰ جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ حضور پاکؐ وجہ تخلیق کائنات ہیں، اسوۂ حسنہ پر عمل میں ہی کامیابی ہے ہمیں سیرت طیبہ پر کرتے ہوئے اخوت و محبت کی فضا کو قائم رکھنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے انجمن اسلامیہ پیر رحمت شاہ بخاری کی جانب سے سیاسی رہنمائوں اور اخبارفروش یونین کے رہنمائوں کی دستاربندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی ،مخدوم شعیب اکمل ہاشمی نے بھی خطاب کیا جبکہ حافظ امیر بخش ، سینئر اخبار فروش رانا اکرم، رانا وحید، رانا بلال، رانا محبوب، محمد اقبال، حسین بخش، ملک عبدالرئوف، رانا اکمل ، محمد جمیل ، رانا نعیم سمیت دیگر اخبار فروش یونین کے رہنمائوں کی دستاربندی کی گئی۔