انڈونیشیا: پولیس اسٹیشن پر خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک

November 13, 2019

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پولیس اسٹیشن کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

انڈونیشیا: پولیس اسٹیشن پر خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ دھماکا خودکش تھا جس میں ایک حملہ آور مارا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پولیس اسٹیشن پر 2 خود کش بمباروں نے حملہ کیا ہے۔

پولیس نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ہے اور عام افراد کی آمد و رفت روک دی ہے۔

دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 4 پولیس اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: انڈونیشیا میں خودکش دھماکے، 2افراد ہلاک

پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے اس حملے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔