’فواد چوہدری پہلے اپنا سیکیورٹی بانڈ دیں‘، طلال چوہدری

November 13, 2019

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری پہلے اپنا سیکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اورتھالی میں نہیں کھائیں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

’فواد چوہدری پہلے اپنا سیکیورٹی بانڈ دیں‘، طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری جیسےلوٹے جو اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سےدوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری لوٹے تھے، ہیں اور رہیں گے، اپنے بیانات سے عمران صاحب کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذموم بیانات سے عدالتی فیصلوں کی توہین نہ کریں، جتنی پارٹیاں فواد چوہدری نے بدلیں ہیں اس کی بھی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، گارنٹی کا بندوبست کرے۔

بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ماضی میں کوئی ایسی مثال نہیں ہے، نوازشریف کوئی ایسی گارنٹی تو دیں کہ ٹھیک ہوکر وہ واپس آجائیں گے۔