عالمی ٹین پن باؤلنگ میں پاکستان کی شرکت مشکوک

November 14, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔ جو 16سے 24 نومبر تک انڈونیشا میں کھیلی جائے گی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن اعجاز الرحمن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے این او سی جاری کردیا ہے۔ فنڈز تاحال ابھی تک جاری نہیں کئےگئے۔