آئی جی پی سے یونائٹیڈ اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے وفدکی ملاقات

November 14, 2019

پشاور(نیوزڈیسک) یونائٹیڈ اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ایک نمائندہ وفد نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان سے اُن کے دفتر واقع سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی ہدایات کے مطابق عوامی شکایات کے ازالہ اور عوام کو اُن کی دہلیز پر بہتر خدمات کی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے خیبر پختونخوا پولیس سرگرم عمل ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس میں شکایات کے ازالے کا نظام موجود ہے۔ جبکہ اعلیٰ عدلیہ کی ہدایات کی روشنی میں صوبے کے اضلاع میں ایس پی کمپلینٹ آفس کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔ ملاقات میں محکمہ پولیس اور USIP کے درمیان پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے مشترکہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولیس سربراہ نے وفد کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے پولیس اسسٹنس لائنز اور شکایات کے ازالے کے لیے پولیس ایکسس سروسز کا مربوط نظام موجود ہے ۔مزید کہا کہ عوام کو بہتر خدمات پہنچانے کے لیے بہت جلد ون ایپلیکیشن آپریشن (One Application Operation) کی صورت میں موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی جائیگی۔ جسے بتدریج اضلاع کی سطح پر قائم کمپلینٹ سنٹروںکیساتھ منسلک کردیا جائیگا۔ اس کے نتیجے میں شکایات کے خاتمے کے لیے ایک سنٹر لائزڈ سسٹم قائم ہو کر ایک چھت کے نیچے عوامی شکایات کا بہتر حل نکالا جائیگا۔