ٹماٹر 250 روپے کلوہوگئے ہیں، پھر بھی دل ہے پاکستانی،بشریٰ انصاری

November 15, 2019

کراچی (ایجنسیاں) نامور ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری نے ملک بھر میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر 250 روپے کلوہوگئے ہیں، پھر بھی دل ہے پاکستانی۔ بشری انصاری نے انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کسی یورپین ملک کے سب وے اسٹیشن پر کھڑی ہیں اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں لکھا یہاں کسی کو خبر نہیں کہ ٹماٹر 250 روپے کلوہوگئے ہیں، پھر بھی دل ہے پاکستانی۔