اندور ٹیسٹ: پہلے روز بنگال ٹائیگر راستہ بھٹک گئے

November 15, 2019

اندور (نیوز ایجنسیز) بھارت میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش ٹیم راستہ بھٹک گئی۔ ٹائیگرز پہلی اننگز میں 150پر ڈھیر ہوگئے۔ محمد شامی نے تین، روی چندرن ایشون، اومیش یادیو اور اشانت شرما نے دو، دوشکار کیے۔ کپتان مومن الحق 37، مشفیق الرحیم43 ، لٹن داس 21 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ کھیل ختم ہونے تک بھارت نے ایک وکٹ پر 86رنز بنائے تھے۔