نیلسن میں مقیم میاں ظفر اقبال انتقال کرگئے

November 15, 2019

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے شہر نیلسن میں مقیم پاکستان نژاد میاں ظفر اقبال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، مرحوم کا تعلق کولیاں شاہ حسین ڈنگہ ضلع گجرات سے تھا۔ مرحوم کو نیلسن میں سپردخاک کردیا گیا۔ جنازے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ میاں ظفر اقبال کی وفات پر ہالینڈ سے راجہ فاروق حیدر، ممبر اوورسیز ایڈوائزری کونسل سیکرٹری جنرل پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ نے میاں محمد اکرم، میاں افضال محمود اور میاں شمشیر احمد سے تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلنی کے لئے دعا کی ہے۔