ریسٹورنٹ ہماری اراضی پرواقع ، کرایہ ہمیں دیاجائے،فوج کا انتظامیہ کوخط

November 15, 2019

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) پاک فوج کے ڈائریکٹو ریٹ آف فا رمز نے پیر سو ہاوہ میں واقع مو نال ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ یہ ریسٹورنٹ آرمی کی اراضی پر واقع ہے اسلئے اس کاکرایہ سی ڈی اے کی بجا ئے آرمی کو ادا کیا جا ئے اور نئی لیز سی ڈی اے کی بجا ئے آرمی سے کی جا ئے ۔ سی ڈی اے کے ایک اعلیٰ افسر نے اس خط کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ در اصل پاکستان بننے سے پہلے پنجاب حکومت نے گھوڑے پال سکیم کے تحت گھاس اگانے کیلئے 6500ایکڑ اراضی الاٹ کی تھی اور یہ ریسٹورنٹ بھی اسی اراضی پر واقع ہے ۔ آرمی کا موقف یہ ہے کہ یہ اراضی اب ان کی بنتی ہے ۔یاد رہے کہ مونال ریسٹورنٹ سی ڈی اے نے کامران لاشاری کے دور میں 2005میں تعمیر کیا تھا۔