جنرل زبیر حیات کاایئر ہیڈ کوارٹرز کادورہ ،ایئر چیف مارشل مجاہد انورسے الوداعی ملاقات

November 15, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیئرمین جوائنٹ اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کادورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور سے الوداعی ملاقات کی ۔ائیر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام نے انہیں ائیر فورس کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا جنرل زبیر حیات نے ائیر فورس کی جدید خطوط کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔