نوجوان مشکل حالات میں قومی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں‘پشتون ایس ایف

November 15, 2019

کوئٹہ(آئی این پی)پشتون ایف ایس کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بھائی چارے کے عمل میں ساتھ دینے پر پی ایس ایف آزاد کے تمام ارکان کا خیرمقدم کرتے ہیں بدترین حالات میں بھی پشتون نوجوان ایک پلیٹ فورم پر کاندھے سے کاندھا ملا کر قومی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جو قابل تحسین ہے بیان میں کہاگیا کہ پشتون نوجوان کتاب اور مطالعہ کوفروغ دیں کیونکہ آنے والے دنوں میں آپ کے ہاتھوں میں قومی تحریک ہوگی درایں اثناء بیان میں کہاگیا کہ پشتون ایس ایف شہید وطن حاجی جیلانی خان اچکزئی کی نویں برسی کی مناسبت سے 15 نومبر کوچمن اور16 نومبر کو نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے کنونشن میں بھرپور شرکت کریگی۔