نواز شریف کی بیماری پر سیاست افسوسناک ہے، ضیاء عباس

November 16, 2019

کراچی( جنگ نیوز)سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سیدی ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیماری پر حکومت کی جانب سے سیاست افسوس ناک ہے، ان کی طبیعت خاصی خراب ہونے کی اطلاعات ہیں مگر حکومت کی جانب سے ان کو کئی شرائط کے ساتھ بیرون ملک علاج کے لئے جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ انسانی ہمدردی کے منافی ہے۔