سری لنکا میں مسلم ووٹرز کی بس پر فائرنگ

November 16, 2019

سری لنکا میں صدارتی انتخاب انتخابات کے دوران شمال مغربی علاقوں میں مسلم ووٹروں کو لے جانے والی بسوں پرفائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مسلم ووٹرز کو لے جانے والی دو بسوں پر فائرنگ کی اورپتھراؤ بھی کیا۔

اس موقع پر مشتعل حملہ آوروں نے سڑک پر ٹائر بھی جلائے اور اسے بلاک بھی کردیا۔