کھوکھراپار، تین سالہ بچی جھلس کر جاں بحق

November 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھوکھراپار نمبر2 گیلانہ آباد میں واقع گھر سے جھلسی ہوئی حالت میں تین سالہ منشا کو اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسکی موت کی تصدیق کر دی،،ایس ایچ او فاروق سنجرانی کے مطابق کمرے میں موجود یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی بچی کی والدہ نے شور کیا جس پر گھر کے دیگر افراد اور محلے داراروں نے آگ پر قابو پایا۔