خیبر پختون خوا میں پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ متعارف

November 17, 2019

خیبر پختون خوا حکومت نے پبلک ٹوائلٹ فائنڈر کے نام سے ایپ متعارف کرائی ہے جس کی مدد سے پبلک ٹوائلٹ کی لوکیشن، کنڈیشن اور کار پارکنگ سے متعلق معلومات اور شکایات کا اندراج کیا جا سکے گا۔

خیبر پختون خوا حکومت 19 نومبر سے صوبے بھر میں پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ متعارف کرا رہی ہے جس کے ذریعے شہری موبائل پر باآسانی ٹوائلٹس کی لوکیشن سمیت دیگر متعلقہ معلومات حاصل کرسکیں گے۔

ابتدائی طور پر میونسپل کمیٹی کے زیرِ انتظام پشاور میں 200 سے زیادہ ٹوائلٹس کی لوکیشن ایپ پر دستیاب ہوگی۔