بلڈنگ انسپکٹرز کی کمی، سب انجینئرز کی خدمات مستعار لینے کا فیصلہ

November 19, 2019

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) آرڈی اے کے کنٹرول ایریاز میں غیرقانونی تعمیرات کو روکنے کے حوالے سے بلڈنگ انسپکٹرز کی کمی پورا کرنے کیلئے آرڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ، واسا اور پی ایچ اے سے سب انجینئرز کی خدمات مستعار لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آرڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول اور پلاننگ میں بلڈنگ انسپکٹروں کی منظور شدہ پوسٹیں 17 ہیں مگر اس کے مقابلے میں صرف 7بلڈنگ انسپکٹر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کی ہدایت پر تینوں اداروں کے سب انجینئرز سے بلڈنگ انسپکٹر لگائے جانے کی رضامندی حاصل کی جائے گی۔