جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، متعدد ملزمان گرفتار

November 19, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا، جلیل آباد پولیس نے ملزم مذکر قریشی کو گرفتار کرکے15لٹر شراب برآمد کرلی ، شاہ رکن عالم پولیس نے کوثر عباس سے10لٹرشراب ، تھانہ قادر پور راں پولیس نے اکبر خان سے 2105گرام چرس،ہاشم سے150گرام چرس ،ملزم جمعہ عرف لاکھااوڑھ سے1580گرام چرس برآمد کرلی ،بستی ملوک پولیس نے ملزم شوکت سے20لٹر شراب ، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم عبداللطیف سے11سوگرام چرس جبکہ دہلی گیٹ پولیس نے زیر تفتیش ملزم فرید کی نشاندہی پر پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں، سڑک کے درمیان ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے پر 6افراد عمرفاروق، غلام عباس، ارشد، اظہر حسین ، غلام مرتضیٰ اور قربان علی کو گرفتار کرکے ریڑھیاں قبضے میں لے لیں، لائوڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر تھا نہ سٹی جلالپور پولیس نے عبدالغفار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، تیزرفتاری پر تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے حنیف ، عمران ، طارق کو قابو کیا ، بستی ملوک پولیس نے ملزم ذیشان ، سٹی شجاع آباد پولیس نے غلام یسیٰن کو گرفتار کرلیا ، بوہر گیٹ پولیس نے کرایہ نامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک مکان جعفر حسین اور کرایہ دار یونس ، عطا الرحمنٰ کیخلاف مقدمات درج کرلئےجبکہ پولیس نےیونس کے گھر سے شراب کی 2بوتلیں برآمد کرلیں،متاز آباد پولیس نے بجلی چوری پرفیض کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مظفر آبادپولیس نے زیادتی کیس میں نامزدملزم بلال کو فرار کراوانے کے الزام میں شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھا نہ صدرجلالپور پولیس نے اشتہاری مجرم ذوالفقارعلی کو پناہ دینے پرخواجہ عبدالعزیز اور اس کے سالے عامر کو گرفتارکر لیا، تھانہ جلیل آباد پولیس نے نیٹ کیفے میں فحش فلمیں چلانے پر 11ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان میں محمد اعظم ،محمد عباس،زوہیب،شاہد اقبال ،محمدفہیم،باسط،ارشاد،طارق ،شہزاد ،سمیع الله اور فرقان شامل ہیں، غیر قانونی گیس ریفلنگ کے الزام میں پولیس نے 11افراد شاہد ، لیاقت ، علی رضا ، حنیف ، اصغر ، حسنین شہزاد ، آصف،ناصر عباس ، محمد جاوید، عثمان ، عبدالوہاب کو گرفتار کر لیا۔