آپریشن ‘ 143میٹروں کو چیک اور41کو تبدیل کیا گیا

November 19, 2019

پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران ہزارہ 1 سرکل ایبٹ آباد کی ٹاسک فورسز نے ایس ای قاضی طاہر کی زیرنگرانی ایبٹ آباد اورہری پورمیں پسکو کے 4 ڈویژنز کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 143 میٹروں کو چیک کیا گیا،41 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،27 میٹروں کی پوزیشن کوصحیح کیا گیا،اس دوران نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 1.24 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،منقطع شدہ صارفین سے بقایاجات کی مد میں 0.15 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،گیارہ کے وی منڈیاں فیڈر کی کمبنگ کے دوران 34 میٹروں کو چیک کیا گیا،12 میٹروں کی پوزیشن کو درست کیا گیا،3 خراب میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ۔