حاجی راجہ عبدالخالق خان انتقال کرگئے

November 20, 2019

سلاؤ (پ ر) برطانیہ میں مقیم بزرگ کشمیری کمیونٹی رہنما حاجی راجہ عبدالخالق خان انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حاجی راجہ عبدالخالق خان مرحوم کی نماز جنازہ خطیب و امام جامع غوثیہ مسجد اینڈ سلاؤ اسلامک ٹرسٹ مولانا حافظ عدنان ظہیر نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جن میں پیر سید کرامت حسین شاہ، راجہ زبیر اقبال کیانی، راجہ محمد زراعت، راجہ محمد الیاس خان، بیرسٹر ظفر علی، کونسلر راجہ صفدر علی، راجہ اسحاق خان، چوہدری کرامت حسین ، راجہ محمد شبیر خان ، راجہ محمد ایوب خان، راجہ ذاکر کیانی ایدووکیٹ، راجہ بشارت خان، چوہدری عبدالرزاق، افتخار چوہدری، مشتاق ملک، راجہ نوید منگا خان، حاجی راجہ خانداد خان، چوہدری اعظم، چوہدری ارزم، عارف ملک،الحاج محمد عارف ، رزاق ملک، ماسٹر راجہ نثار خان، راجہ مقصود خان ، راجہ امیر اللہ خان، راجہ گلفراز کیانی، سرفراز کیانی، راجہ امجد خان ، حاجی راجہ گلستان خان، حاجی راجہ مصطفیٰ خان، چوہدری غفار، لالہ گلنواز خان،راجہ ذوالقرنین خان، راجہ بنارس خان ، راجہ شمریز خان، راجہ شوکت علی خان، حافظ اسرار احمد، راجہ تاج خان، راجہ ساجد خان، اور ملک مظہر علی خان کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ حاجی راجہ عبدالخالق خان مرحوم کو آزاد کشمیر پاکستان میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔