جامعہ اردو کےطلبہ کے وفد کی فردوس شمیم نقوی سے ملاقات

November 20, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی جامعہ اردو میں قائم مقام شیخ الجامعہ کی تعیناتی میں تاخیر اور سینٹ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے فوری حل کے کے سلسلے میں طلبا رہنماوں کے وفد نےڈاکٹر الیاس خاکی کی قیادت میں قائدحزب اختلاف سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی سے ملاقات اور جامعہ میں پیدا ہونے والے انتظامی بحران سے اگاہ کیا۔جس پرقا ئد حزب اختلاف نے طلبا کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں جامعہ اردو کے چانسلر ،صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تک طلبا کی آواز پہنچائیں گے۔انہوں نے اس موقع پروفاقی وزیر تعلیم کو فون کرکے طلبا کی جانب سے پیش کیے مسائل سے آگاہ کیا۔