معاشی سمت درست‘کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا‘عمران

November 20, 2019

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے‘ معاشی اصلاحات کے مثبت ثمرات سامنے آ رہے ہیں، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 73.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے‘پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ پچھلے چار سال کے عرصہ میں پہلی مرتبہ اکتوبر میں سر پلس رہا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ برآمدات میں اضافے پر برآمدکنندگان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ منگل کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ رواں سال اکتوبر میں ہماری مصنوعات اور خدمات کی برآمدات میں اس سے پچھلے ماہ کے مقابلہ میں 20 فیصد اور گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں9.6 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔