سکول کے طلباء و طالبات کو آج تھانہ ممتاز آباد،پولیس خدمت سنٹر اور 15سنٹر کا مطالعاتی دورہ کرایا جائے گا

November 20, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) آر پی او وسیم احمد خان کی ہدایت پر پولیس کے اقدامات سے نوجوانوں کو آگاہی دینے کیلئے آج صبح ساڑھے 10 بجے سکول کے طلباء و طالبات کو تھانہ ممتاز آباد،پولیس خدمت سنٹر اور 15 سنٹر کا مطالعاتی دورہ کرایا جائے گا،اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان ضلعی پولیس کے ہمراہ طلباء کو پولیس اقدامات پر بریفنگ دینگے اور مختلف برانچوں کا دورہ کرائیں گے،اس موقع پر آر پی او کی جانب سے قلعہ کہنہ پر قائم پولیس کنٹرول سنٹر پر میڈیا بریفنگ بھی ہوگی۔